Skip to content

آپ کی تنظیم

آپ کی تنظیم نے آپ کو SpeakUp® مواصلاتی آلہ دستیاب کرانے کا انتخاب کیا ہے جسے People Intouch B.V. ("ہم”، "ہمیں”، "ہمارے”) نے تیار کیا ہے۔

People Intouch B.V. یورپی یونین (EU) میں، نیدرلینڈز میں واقع ہے، اور اس وجہ سے ہم EU GDPR (جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن) کے پابند ہیں، جس کا شمار دنیا میں ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے معاملے میں سب سے زیادہ جامع ضابطوں میں ہوتا ہے۔

رازداری کا یہ بیان آپ پر اس وقت لاگو ہوتا ہے جب آپ مواصلت کرنے کے لیے اپنی تنظیم کے ہمراہ SpeakUp® استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

SpeakUp® کے بارے میں

SpeakUp® کے ذریعے، آپ ایک رپورٹ جمع کر سکتے ہیں اور SpeakUp® ماحول میں اپنی تنظیم کے ساتھ محفوظ اور مستحکم گفتگو شروع کر سکتے ہیں۔

آپ کی تنظیم SpeakUp® کی طرف سے آپ کے ذاتی ڈیٹا کے لیے کارروائی کی ذمہ دار ہے اور ڈیٹا کنٹرولر ہے۔ اگر آپ کے پاس SpeakUp® اور اپنے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کے طریقۂ کار سے متعلق کوئی سوالات ہوں، تو براہ کرم اپنی تنظیم سے رابطہ کریں یا ان کی SpeakUp پالیسی اور/یا رازداری کی پالیسی دیکھیں۔ People Intouch ایک ڈیٹا پروسیسر ہے، اور ہم اس عمل کو بہت سنجیدگی سے کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم آپ کو آپ کی تنظیم کے ساتھ گفتگو کرنے کا سب سے محفوظ ممکنہ طریقہ پیش کرتے ہیں۔

آپ کی رازداری ہمارے لیے اہم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ SpeakUp® کو استعمال کرتے وقت خود کو محفوظ محسوس کریں اور آپ کو درج ذیل کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیں گے:

حساس ڈیٹا

SpeakUp® کا مقصد حساس ذاتی ڈیٹا جیسے نسل، صحت کا ڈیٹا، سیاسی نظریات، فلسفیانہ عقائد (مذہبی یا ملحد، وغیرہ)، جنسی رجحان، یا قانونی پس منظر سے متعلق گفتگو کرنا نہیں ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ SpeakUp® استعمال کرتے وقت ان امور پر غور کریں۔

نابالغ بچے

اگر آپ نابالغ بچے ہیں، تو آپ کی تنظیم کو SpeakUp® استعمال کرنے کے لیے، اگر قانونی طور پر ضروری ہو، آپ کے والدین یا سرپرست کی رضامندی حاصل کرنی چاہیے۔

یہ کس طرح کام کرتا ہے

SpeakUp® کے ذریعے جمع کی جانے والی رپورٹ کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

رپورٹ کا مواد آپ کی تنظیم کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے اور اسے صرف آپ کی تنظیم کی طرف سے SpeakUp® کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ تحریری شکل میں ہمیشہ آپ کی تنظیم کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔ آڈیو رپورٹ کو شیئر کرنے سے پہلے انہيں ٹرانسکرائب کیا جاتا ہے، اور آڈیو فائل خود کار طریقے سے حذف ہو جاتی ہے۔ آپ SpeakUp® کے لیے ای میل نوٹیفیکیشنز یا پُش نوٹیفیکیشنز کو فعال کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے آلے کی سیٹنگ کے ذریعے کسی بھی وقت SpeakUp® موبائل ایپ کے لیے پُش نوٹیفیکیشنز کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ SpeakUp® کے ذریعے جمع کی گئی رپورٹ کے ساتھ کیا ہوتا ہے اس سلسلے میں مزید تفصیلات کے لیے اپنی تنظیم کی SpeakUp® پالیسی اور/یا رازداری پالیسی کو دیکھیں۔

گمنامی

SpeakUp® کے ذریعے رپورٹ جمع کراتے وقت، آپ اپنی شناخت کو اپنی تنظیم کے ساتھ شیئر کرنے یا گمنام رہنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی رپورٹ میں ذاتی تفصیلات کو شیئر کرتے ہیں، تو آپ کی رپورٹ کو استعمال کرتے وقت آپ کی تنظیم ان پر کارروائی کرے گی۔

SpeakUp® استعمال کرتے وقت ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کس لیے کی جاتی ہے؟

SpeakUp® کے ذریعے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی ضروری ہے:

کون سے ڈیٹا پر کارروائی کی جاتی ہے؟

SpeakUp® استعمال کرتے وقت آپ کی طرف سے فراہم کردہ کچھ ڈیٹا خود بخود جمع ہو جاتے ہیں اور اسے آپ کی تنظیم کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا پر کارروائی کی جاتی ہے تاکہ آپ کو تصدیق کے مقاصد کے لیے، نوٹیفیکشن کے مقاصد کے لیے (اگر فعال ہو؛ مثلاً آپ کا ای میل پتہ)، SpeakUp® کی تمام فعالیتیں فراہم کی جائیں، اور حفاظتی خطرات یا دیگر بدنیتی پر مبنی سرگرمی کو روکنے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے آپ کے ڈیوائس کے ساتھ ایک محفوظ رابطہ قائم کیا جائے۔ ان معلومات کو کبھی بھی کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور اسے صرف اس وقت تک رکھا جائے گا جب تک کہ مطلوبہ مقصد کے لیے ضروری ہو، الا یہ کہ اس مدت میں بدنیتی پر مبنی سرگرمی کے تصدیق شدہ عمل کی وجہ سے توسیع نہ کی جائے۔

ڈیٹا سیکیورٹی

آپ کے ذاتی ڈیٹا کے نقصان، غلط استعمال یا رد و بدل کو روکنے کے لیے People Intouch نے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔ SpeakUp® ویب اور SpeakUp® موبائل ایپ کے ذریعے منتقل ہونے پر تمام ڈیٹا کو انکرپٹ کر دیا جاتا ہے۔ 

کوکیز

SpeakUp® ویب پر جاتے وقت، محفوظ مواصلت فراہم کرنے کے لیے سیشن کوکیز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سیشن کوکی کا ڈیٹا دو (2) گھنٹے کے بعد مٹا دیا جائے گا۔ آپ کوکیز کو مٹانے، غیر فعال بنانے یا بلاک کرنے کے لیے اپنے براؤزر کی سیٹنگ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ترمیمات

People Intouch آپ کو ہر ممکنہ حد تک بہتر طریقے سے آگاہ کرنا چاہے گا، اور گاہے بگاہے اس رازداری کے بیان میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتا ہے۔

آپ کے حقوق کیا ہیں؟

آپ کی تنظیم آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے اور آپ کے ان حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہے جو تحفظ ڈیٹا کے قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرتے ہیں۔ براہ کرم اپنی تنظیم کی طرف سے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے اور اپنے تحفظ ڈیٹا کے حقوق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اپنی تنظیم کی SpeakUp پالیسی اور/یا رازداری کی پالیسی دیکھیں۔

آخری بار 12 جولائی 2022 کو ترمیم کی گئی

***